جھنگ
جھنگ(jhang) دریائے چناب کے کنارے آباد وسطی پنجاب (پنجاب، پاکستان) کا شہر ہے، جس کی آبادی تین لاکھ ستاسی ہزار چار سو سترہ نفوس پر مشتمل ہے۔
جھنگ کی سرحدیں شمال میں ضلع سرگودھا، شمال مشرق میں گوجرانوالہ، مشرق میں فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ، جنوب میں مظفر گڑھ اور خانیوال، مغرب میں لیہ اور بھکر اور شمال مغرب میں خوشاب سے ملتی ہیں۔
تحصیل جھنگ کا پس منظر
جھنگ کا پہلا شہر، ایک قبیلہ سردار رائے مل سیال نے 1288ء میں اپنے پیر و مرشد حضرت شاہ جلال بخاریؒ کے کہنے پر آباد کیا۔ جھنگ کے پہلے حکمران مل خان 1462ء میں ہوئے۔
![]()
سیال قبائل نے جھنگ پر 360 سال حکومت کی اور آخری سیال حکمران احمد خان تھے، جنہوں نے 1812ء سے 1822ء تک حکومت کی،
سیال قبائل کے بعد حکومت سکھوں کے ہاتھ آئی اور پھر ان سے انگریزوں کے قبضہ میں گئی۔
مشہور سیاح ابن بطوطہ جب اپنے سفر میں یہاں جھنگ شہر سے گزرے، تو اس وقت جھنگ کےحکمران حاکم خان نے انھیں شال اور ایک خوبصورت گھوڑا تحفہ میں پیش کیا تھا۔
تحصیل جھنگ کا محل وقوع
جھنگ کا تقریبا تمام علاقہ میدانی ہے، ماسوائے شمال کے جہاں ربوہ کے قریب دریائے چناب کے کنارے کیرانا پہاڑیوں کا سلسلہ ہے، جو آراولی سلسلوں سے تعلق رکھتی ہیں۔
مغرب میں تھل کا صحرائی علاقہ ہے جو دریائے جہلم کے کنارے سے شروع ہوتا ہوا خوشاب اور بھکر کے اضلاع تک جاتا ہے۔ گوجرانوالہ کے قریب پبانوالا سے بنجر زمین شروع ہوتی ہے جہاں سے زمین کی سطح 10 فٹ (3 میٹر) بلند ہوتی ہے اور آگے بڑھتی ہوئی 30 فٹ (9 میٹر) تک پہنچ جاتی ہے۔ یہ علاقہ جنوب میں 87 کلومیٹر تک اور چوڑائی میں تقریباّ 30 سے 40 کلومیٹر تک ہے۔
اس علاقہ میں ماضی میں جنگلات تھے اور یہ علاقہ کسی بھی قسم کی کاشت کے لیے موزوں نہیں تھا۔ انگریزی دور حکومت میں یہاں نہری نظام بنایا گیا اور 975 ایکڑ اراضی پر لائل پور (موجودہ فیصل آباد) کی بنیاد رکھی گئی، جو آج ٹیکسٹائل کے شعبہ میں پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی شہر ہے۔
اس کے علاوہ دریائے چناب اور دریائے جہلم کے درمیان واقع کیرانا کا علاقہ جو گھوڑی والا تک پھیلا ہوا ہے، بھی ضلع جھنگ میں شامل ہے۔ دریاؤں کا قریبی نشیبی علاقہ جو سیلاب کی صورت میں زیر آب آ جاتا ہے ہتھر کہلاتا ہے جبکہ دریاؤں کے درمیان اونچائی والا علاقہ جو زیر آب نہیں آتا اُتر کہلاتا ہے۔
جھنگ کی معشیت
زرعی زمینیں اور مال مویشی یہاں کی بنیادی معشیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، یہاں مٹی کے برتن پر خوبصورت کشیدہ کاری کی جاتی ھے، جو پوری دنیا میں مشہور ہیں۔
جھنگ کے معروف تعلیمی ادارے
سٹی اسکول جھنگ کیمپس
گورنمنٹ اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول جھنگ صدر
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جھنگ شہر۔
الائیڈ اسکول جھنگ صدر کیمپس
اسمارٹ اسکول جھنگ کیمپس
غزالی پائلٹ اسکول جھنگ
مثالی غزالیہ اسکول جھنگ
دی اسپرٹ اسکول جھنگ کیمپس
گورنمنٹ جامع ماڈل ہائی اسکول جھنگ
گورنمنٹ اسکول برائے معذور جھنگ
البخش میموریل ایلیمنٹری اسکول جھنگ سٹی
پین اسکول سسٹم جھنگ
لیڈز اسکول سسٹم جھنگ شہر برانچ
سیکرڈ ہارٹ ہائی اسکول
عرفات اسکول سسٹم جھنگ
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جھنگ صدر
سٹرائیو گرائمر اسکول جھنگ صدر
گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول چک جنوبی جھنگ سٹی
تحصیل جھنگ میں رائج زبان
جھنگ کی اکثریتی آبادی کی مادری زبان پنجابی ہے۔ اور بعض علاقوں میں سرائیکی بھی بولی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اردو بھی عام بولی جاتی ہے۔ ویسے یہاں کی پنجابی کا خاص لہجہ جھنگوی کہلاتا ہے۔
جھنگ میں قائم صحت کے ادارے
سول ہسپتال جھنگ
نگہت میڈیکل کمپلیکس
فیصل مگیانا میموریل ہسپتال
اقبال میموریل ہسپتال جھنگ
رانا ہسپتال
ای پی آئی سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ
زیب اسپتال جھنگ
الحنیف آئی اسپتال جھنگ
انور نسیم میموریل ہسپتال جھنگ
شفاعت چلڈرن ہسپتال
علی احمد خان ہسپتال
سعید میڈیکل کمپلیکس
الخدمت ہسپتال
تحصیل جھنگ میں مقبول کھیل
کبڈی، فٹبال، والی بال اور کرکٹ مقبول کھیل ہیں
تحصیل جھنگ کے مذاہب
جھنگ کی اکثریتی آبادی دین اسلام سے تعلق رکھتی ہے،جو اہلسنت و الجماعت اور اہل تشیع مسلک سے وابستہ ہے۔ جبکہ مذہب عیسائیت سے تعلق رکھنے والوں کی اقلیتی آبادی بھی موجود ہے۔
جھنگ میں پہنے جانے والے لباس
قمیض شلوار اور چپل و شوز عمومی لباس ہے، خواتین چادر اور عبایا استعمال کرتی ہیں جبکہ مرد حضرات روائیتی رومال چادر کندھے پر استعمال کرتے ہیں،
تحصیل جھنگ کے رسم رواج
غمی،خوشی، شادی بیاہ اور دیگر مواقع پر، یہاں آباد مختلف برادریوں میں اپنے الگ رسم و رواج پائے جاتے ہیں ، لیکن تمام رواجوں اور رسومات میں تھوڑے بہت تفاوت سے یکسانیت پائی جاتی ہے
تحصیل جھنگ کے لوگوں کا عمومی مزاج
جھنگ کے اطراف میں زرعی زمینیں ہیں جن میں کام کرنے اور پیداوار کو اُگانے کے لیے یہاں کے لوگ محنت اور جفاکشی کے ساتھ امور انجام دیتے ہیں
صحت مندی اور بردبار ی کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں شائستگی اور ہنس مکھ مزاجی عمومی طور پر پائی جاتی ہے۔
بحوالہ :-
https://bisefsd.edu.pk/ |
https://citypopulation.de/Pakistan |