سمندری
تحصیل سمندری (Samundri) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں واقع ایک شہر اور صدر مقام ہے۔
یہ 2017 کی مردم شماری کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا 55 واں سب سے بڑا شہر ہے۔
تحصیل سمندری کا پس منظر
سمندری شہر شیر شاہ سوری کے عہد میں ایک تجارتی گزرگاہ رہا ھے
سمندری کو ابتدا میں 1887ء میں چک نمبر 533 جی بی کے طور پر باقاعدہ قائم کیا گیا تھا۔
لیکن بعد کے عرصے میں3مندروں کی وجہ سے اس کو سمندری کے نام میں تبدیل کردیا گیا
سمندری ، فارسی زبان میں لفظ سہ جس کا مطلب تین ہے، اور سنسکرت کے لفظ مندر (جو ٹیمپل کے لیے استعمال ھوتا ھے ) سے مل کر بنا ھے،
لہذا اس کو( تین مندر والا ) سہ مندری سے پہچان ملی،
گورنمنٹ اے اسلام پرائمری اسکول نمبر 4 میں ابھی تک مندر کے آثار باقی ہیں۔
سمندری 1904 سے قبل ضلع جھنگ کی تحصیل تھی۔
سمندری کی آبادی 1904 تک صرف 765نفوس پر مشتمل تھی۔
سمندری پرتھوی راج کپور کی جائے پیدائش ہے، جو بولی ووڈ فنکار رشی کپور کے پڑدادا تھے، اور پرتھوی راج کپور کے دادا کیشو مل کپور سمندری کے تحصیل دار تھے۔
اگست 1947 میں قیام پاکستان کے بعد ، اقلیتی ہندو اور سکھوں نے ہندوستان ہجرت کی جبکہ ہندوستان کے مشرقی پنجاب سے آنے والے مسلمان مہاجرین مغربی پنجاب اور پورے پاکستان میں آباد ہوئے۔
پاکستان کے فخر سپوت رئیر ایڈمرل ریٹائر جناب ذکاء اللہ، کا تعلق بھی سمندری سے ہے۔
مکئی کپاس گنا یہاں کی پیداوار ہیں ، جبکہ سبزیاں بھی بڑی مقدار میں پیدا ہوتی ہیں۔
سمندری میں کل 134 چک ہیں سب سے بڑا چک 203 جی بی فیروز پور ہے
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ 79 قومی اسمبلی اور حلقہ 59 اور 60 صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہیں
راؤ کاشف رحیم اسپورٹس کمپلیکس
ڈویژنل پبلک اسکول سمندری
گوگیرہ برانچ کینال
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس سمندری کے ممتاز مقامات میں سے ہیں
سمندری کا محل وقوع
فیصل آباد سے 45 کلو میٹر ، جھنگ سے 66 کلو میٹر ، گوجرہ سے 30 کلو میٹر اور تاندیاوالہ سے 15 کلو میٹر کا فاصلہ ہے،
حالیہ بننے والی کراچی لاہور موٹر وے تاندیا والہ کے نزدیک سے گزرتی ہے، جو کہ سمندری انٹر چینج کے نام سے جانی جاتی ہے،
اس موٹر وے کی تعمیر سے لاہور اور ملتان کا فاصلہ نہایت قریب اور آسان ہو گیا ھے،
سمندری کا پوسٹ کوڈ 37300 ہے
تحصیل سمندری کی معشیت
سمندری اجناس کا گھر کہلاتا ہے، مکئی اور چینی کی منڈی ہے،
انار کلی بازار شہر سمندری کی مرکزی کمرشل مارکیٹ ہے، اور قدیم ترین بازار جناح مارکیٹ ھے۔
دیگر کاروباری مراکز میں جماعت علی بازار، کچہری بازار، منڈی بازار، نہر بازار ، قاسم بازار، کشمیری بازار، سنی پلازہ اور چکی بازار اہم ہیں۔
سمندری ٹرکوں پر کی جانے والی روائیتی پینٹگ کے لیے بھی مشہور ہے۔
سمندری گنا کی فصل کے علاوہ دیگر زرعی مصنوعات کے لیے بھی جانا جاتا ہے،
سمندری تحصیل میں آباد گھرانوں میں سے ایک بڑی تعداد میں لوگ بسلسلہ روزگاربیرون ملک مقیم ہیں جو سالانہ ایک خطیر رقم زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان بھیجتے ہیں،جو اس تحصیل کی معشیت میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔
کاروباری لین دین کے لیے پاکستان کے تمام بڑے بنک کی برانچیں سمندری میں قائم ہیں۔
تحصیل سمندری کے معیاری تعلیمی ادارے
ڈویژنل پبلک اسکول ، نیو آفاق ھائی اسکول ،اسپرٹ اسکول اور کالجز ، اور سلیمی وائیٹل ایجوکیشن ہائی اسکول یہ ادارے سمندری میں تعلیم مہیا کرتے ہیں۔
سمندری میں 2 پوسٹ گریجویٹ کالج ہیں ایک طلبہ اور دوسرا طالبات کے لیے ہے
جبکہ یہاں ایک کامرس کالج( TEVTA ) کی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔
سمندری میں 4 گورنمنٹ ھائی اسکول ہیں دو طلبہ اور دو طالبات کے لیے ہیں،جبکہ پرائیویٹ اسکول اس کے علاوہ ہیں۔
الکریمیہ ایجوکیشنل ویلفئیر سوسائیٹی نے، ڈین شبلی کالج کا قیام سمندری شہر میں 2004 میں کیا تھا ، جس میں طلبہ اور طالبات کے لیے الگ الگ کیمپس قائم ہیں،
ڈین شبلی کالج بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (کالجز) فیصل آباد سے ایف اے، ایف ایس سی، آئی سی ایس اور آئی کام پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہے، اور یونیورسٹی آف پنجاب سے ، بی کام ، بی اے، آئی ٹی، بی ایڈ، ایم ایڈ ۔ ایم کام، ایم اے اکنامکس اور ایم اے فزیکل ایجوکیشن پروگرام کے لیے الحاق شدہ ہے۔
ون اکیڈمی، سمندری شہر میں ایک بین الاقوامی سطح کی سائنسی تعلیم مہیا کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ھے۔
ون ااکیڈمی سائنس اور انگریزی تعلیم کے لیے نویں جماعت سے ایم ایس سی اور اے اینڈ او لیول کی تعلیم دے رہا ھے۔ جبکہ مختلف امتحانات کی تیاری کی کلاسزبھی مہیا کرتا ہے، جس میں، پی پی ایس سی، لیکچرر اور اسسٹنٹ پروفیسر، سی ایس ایس ، آئیلٹس ، ایم ڈی کیٹ اور سیٹ شامل ہیں۔
سمندری تحصیل میں بولی جانے والی زبانیں
سمندری میں پنجابی زبان عمومی طور پر بولی جاتی ہے، پنجابی یہاں کی علاقائی مادری زبان بھی ہے۔ جبکہ قومی زبان اردو بھی بڑے پیمانے پر بولی جاتی ہے۔
تحصیل سمندری میں قائم صحت کے مراکز
تقریبا 10 پبلک اور پرائیویٹ اسپتال سمندری شہر میں قائم ہیں جن میں سے چند معروف یہ ہیں
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمندری
لیڈی ہیلتھ ورکر کلینک سمندری
الحسن میڈیکل اور سرجیکل سینٹر
کئیر فارمیسی
تحصیل سمندری کے مقبول و معروف کھیل
کبڈی ، بیڈمنٹن ، فٹبال اور کرکٹ مقبول ترین کھیل ہیں ،
پاکستانی کبڈی ٹیموں کے اکثر کھلاڑیوں کا تعلق سمندری سے ہوتا ہے۔
آج بھی سمندری پاکستان کی کبڈی ٹیم میں اپنے کردار کے لئے مشہور ہے ، خاص طور پر چک 478 گ ب سےکبڈی کے نامی گرامی کھلاڑیوں کا تعلق ہے۔
تحصیل سمندری میں موجود مذاہب
سمندری کی اکثریتی آبادی دین اسلام سے تعلق رکھتی ہے، جبکہ دیگر مذاہب کے پیروکاروں کی بھی کچھ آبادی موجود ہے۔سمندری میں آج بھی ہندو عبادت گاہ کی کچھ باقیات برقرار ہیں، جیسے گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 4 کا مندر قابل ذکر ہے۔ جس کی تصویری جھلک ذیل میں دیکھی جاسکتی ہے۔
تحصیل سمندری میں پہنے جانے والے لباس
قمیض شلوار، دھوتی کُرتا اور چپل اور جوتے عمومی لباس ہے، نوجوان کوٹ پینٹ کا بھی استعمال کرتے ہیں، خواتین چادر اور عبایا استعمال کرتی ہیں جبکہ مرد حضرات روائیتی رومال/ صافہ کندھے پر استعمال کرتے ہیں،
تحصیل سمندری میں رسم و رواج
یہاں متعدد رسم و رواج متعدد مواقع کے لحاظ سے پائے ہیں، جیسے کہ شادی بیاہ اور دیگر مواقع پر مختلف برادریوں میں اپنے الگ رسم و رواج پائے جاتے ہیں ، لیکن تمام رواجوں اور رسومات میں تھوڑے بہت تفاوت سے تقریبا یکسانیت پائی جاتی ہے۔
تحصیل سمندری کے رہنے والوں کے مزاج
سمندری کے اطراف میں زرعی زمینیں ہیں جن میں کام کرنے اور پیداوار کو اُگانے کے لیے یہاں کے لوگ محنت اور جفاکشی کے ساتھ امور انجام دیتے ہیں،
صحت مند اور قدرتی ماحول کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں شائستگی اور خوش اخلاقی عمومی طور پر پائی جاتی ہے۔
بحوالہ:-
https://pbs.gov.pk/ |
https://bisefsd.edu.pk/ |