جمعرات , 22 جنوری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ کوئٹہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

پیر علیزئی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے غفار خان ہدہ والا کی ہلاکت معمہ بن گئی دو روزہ اسپیشل اسپورٹس فیسٹول بائی پاس روڈ پرانجمن ٹیسٹی فالودہ کا افتتاح گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کیخلاف مہم جاری تازہ ترین خبریں

کورونا کی دوسری لہر پہلی کی نسبت زیادہ خطرناک ہے‘ڈاکٹرربابہ بلیدی

کورونا کی دوسری لہر پہلی کی نسبت زیادہ خطرناک ہے‘ڈاکٹرربابہ بلیدی
Javed جمعرات , 26 نومبر 2020ء (624) لوگوں نے پڑھا
پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ کوویڈ کی عالمی وبا میں طبی ماہرین اور عملے کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں کوویڈ سیل میں کام کرنے والے تمام افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوویڈ سیل کے سربراہ ڈاکٹر سرمد خان کی قیادت میں ملنے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر کے سائے منڈلا رہے ہیں جو پہلی لہر کی نسبت زیادہ خطرناک ہے تاہم ابتدائی مرحلے میں پیش آنے والی مشکلات اور تجربات سے بہت کچھ سیکھتے ہوئے ہمیں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو مزید بہتر بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ کوویڈ میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو کوویڈ الائونس کی فراہمی کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں اور توسیع سمیت تمام مسائل حل کئے جائیں گے اس موقع پر کوویڈ سیل کے وفد نے مسائل کی یقین دہانی پر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی خدمات جاری رکھنے کا عزم کیا ۔
  • کورونا وائرس
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now