Javed
ہفتہ , 28 نومبر 2020ء
(493) لوگوں نے پڑھا
کوئٹہ کلب میں بلوچستان اسکواش ایسوسی ایشن اور بلوچستان حکومت کے اشتراک سے ہونے والا ٹورنامنٹ طیب اسلم کی جیت پر اختتام پذیر ہوا۔ بلوچستان انٹرنیشنل سکواش لیگ میں طیب اسلم نے سخت مقابلے کے بعد عاصم خان کو شکست دے کر چیمپین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ مینز کیٹگری کے فائنل میچ میں طیب اسلم نے عاصم خان کو 11-2 ، 8-11 ،11-3 اور 11-7 سے مات دی۔ ویمن کیٹیگری کا ڈو اینڈ ڈائی میچ آمنہ فیاض اور مدمقابل فائزہ ظفر کے درمیان کھیلا گیا۔آمنہ فیاض نے یہ فائنل میچ صفر کے مقابلے میں 3 سیٹ کے ساتھ بہت ہی آسانی سے اپنے نام کرلیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ اورچیف آرگنائزر بی آئی ایس ایل پرنس آغا عمر احمد زئی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیے۔