Javed
جمعہ , 27 نومبر 2020ء
(556) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ریٹائرڈ) اورنگزیب بادینی کی ہدایت پر کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر کوئٹہ کے مقامی شاپنگ مال کو سیل کردیا گیا۔ جبکہ متعدد کو وارننگ جاری کی گئی اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ صدر حمیرہ بلوچ نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی کی ہدایت پر کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقامی شاپنگ سینٹر ملینیم مال کو سیل کیا۔ اس کے علاؤہ شہر میں قائم دیگر بڑے شاپنگ مالز میں ایس او پیز کا جائزہ لیا اور ایس او پیز سے متعلق متعدد شاپنگ سینٹرز کو وارننگ جاری کردی۔ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ صدر حمیرہ بلوچ کے مطابق دو دن پہلے مال کی جانب سے کونسرٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ کرنے پر مال کو سیل کیاگیا، شہر میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔