منگل , 21 جولائی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ کوئٹہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

پیر علیزئی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے غفار خان ہدہ والا کی ہلاکت معمہ بن گئی دو روزہ اسپیشل اسپورٹس فیسٹول بائی پاس روڈ پرانجمن ٹیسٹی فالودہ کا افتتاح گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کیخلاف مہم جاری تازہ ترین خبریں

کوئٹہ میں سڑکوں پر پانی جم گیا

کوئٹہ میں سڑکوں پر پانی جم گیا
Javed جمعرات , 26 نومبر 2020ء (382) لوگوں نے پڑھا
 بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ وادیٔ کوئٹہ میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے 4 درجے تک گر گیا ہے، سردی کے باعث شہر میں مختلف جگہوں پر کھڑا پانی بھی جم گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں گزشتہ روز کی نسبت سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، آج صبح سویرے کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سردی کی شدت کے باعث شہر میں مختلف جگہوں پر کھڑا پانی بھی جم گیا، یخ بستہ موسم میں بھی گراؤنڈز اور پارکوں میں نوجوانوں اور معمر افراد کا معمول کی واک اور ایکسرسائز کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب سردی میں اضافے کے باوجود سوئی گیس کے پریشر کا مسئلہ برقرار ہے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے دیگر بیشتر شہروں میں بھی موسم مزید سرد ہوگیا ہے، آج قلات میں درجۂ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ژوب میں درجۂ حرارت ایک، دالبندین میں 2، نوکنڈی میں 3، پنجگور اور خضدار میں 4، سبی میں 7، گوادر میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
  • موسم
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now