Javed
جمعہ , 23 اکتوبر 2020ء
(314) لوگوں نے پڑھا
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام شاہ نواز مری اسکواش کمپلیکس کوئٹہ میں کھیلے جانے والےایونٹ کے پہلے روز چار میچوں کے فیصلے ہوئے۔ نوید رحمن نے علی الدین کو ایک کے مقابلے میں تین گیم سے شکست دی ۔ دوسرے میچ میں عزیر شوکت نے سعید عبدل کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ ایس سمیع اللہ نے فیضان خان کو زیر کیا ۔ ناصر اقبال نے اسد اللہ کو صرف 28 منٹ میں آوٗٹ کلاس کیا ۔ ناصر کی جیت کا اسکور گیارہ چار، گیارہ ایک اور گیارہ پانچ رہا۔ چار روزہ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم ایک ہزار ڈالر رکھی گئی ہے ۔