جمعرات , 28 مارچ 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ کوئٹہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

پیر علیزئی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے غفار خان ہدہ والا کی ہلاکت معمہ بن گئی دو روزہ اسپیشل اسپورٹس فیسٹول بائی پاس روڈ پرانجمن ٹیسٹی فالودہ کا افتتاح گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کیخلاف مہم جاری تازہ ترین خبریں

صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے،کمشنر کوئٹہ

صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے،کمشنر کوئٹہ
Javed جمعہ , 27 نومبر 2020ء (485) لوگوں نے پڑھا
کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یار کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے اور ہم سب کو انہی دستیاب وسائل کو بہتر طور پر استعمال میں لاتے ہوئے انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کرنا ہوگا فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال سے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے بلکہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جمعرات کواچانک فاطمہ جناح اینڈ چیسٹ ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ایس فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل، پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان و دیگر بھی موجود تھے۔دورے کے موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہسپتال کے مختلف شعبوں سمیت نئے وارڈز کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اسپتال کے سربراہ و طبی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یار خان کاکڑ نے کہا کہ فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال کوئٹہ غیر معمولی امراض کی تشخیص اورعلاج معالجے کا اہم طبی مرکز ہے جس میں نہ صرف کوئٹہ بلکہ پورے صوبے اور ملک کے دیگر شہروں  سے لوگ علاج معالجے کی امیدیں لیکر آتے ہیں مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے طبی اقدامات کو بہتر سے بہتر بنا کر عوام کی طبی حوالے سے مکمل داددرسی کی جانی چاہیئے۔         
  • کھانے
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now