جمعرات , 22 جنوری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ کوئٹہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

پیر علیزئی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے غفار خان ہدہ والا کی ہلاکت معمہ بن گئی دو روزہ اسپیشل اسپورٹس فیسٹول بائی پاس روڈ پرانجمن ٹیسٹی فالودہ کا افتتاح گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کیخلاف مہم جاری تازہ ترین خبریں

ڈیرہ مراد جمالی میں ڈائیلاسز یونٹ کی بندش کا نوٹس

ڈیرہ مراد جمالی میں ڈائیلاسز یونٹ کی بندش کا نوٹس
Javed بدھ , 11 نومبر 2020ء (521) لوگوں نے پڑھا
پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ڈی ایچ کیو ڈیرہ مراد جمالی میں ڈائیلاسز یونٹ کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیکنیکل اسٹاف کی فوری تعیناتی کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے پی کوکمشنر نصیر آباد ڈویژن سے رابطہ کرکے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں ڈائیلاسز یونٹ کی فعالیت سے متعلق تبادلہ خیال کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پالیسیز اور اسٹریٹجک پلان کو ہم آہنگ کرکے اندرون بلوچستان صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے قابل عمل حکمت عملی کی تشکیل ناگزیر ہے، اس ضمن میں صوبے بھر کے ڈی ایچ کیوز میں ٹیکنیکل اسٹاف کی تعیناتی کے لئے پاورز کو ڈی سنٹرلائزڈ کرکے فوری حل کیلئے اقدامات تجویز کئے جائیں گے اور معاملات کی بہتری کے لیے لائن ڈیپارٹمنٹس سے بھی معاونت لی جائے گی، اس موقع پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے یقین دلایا کہ ڈی ایچ کیو ڈیرہ مراد جمالی میں ڈائیلاسز یونٹ کی فعالیت کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ ملکر اقدامات اٹھائیں گے اور عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے باہمی تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔
  • ہسپتال
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now