منگل , 21 جولائی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ کوئٹہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

پیر علیزئی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے غفار خان ہدہ والا کی ہلاکت معمہ بن گئی دو روزہ اسپیشل اسپورٹس فیسٹول بائی پاس روڈ پرانجمن ٹیسٹی فالودہ کا افتتاح گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کیخلاف مہم جاری تازہ ترین خبریں

تیسری بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کا افتتاح

تیسری بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کا افتتاح
Javed بدھ , 25 نومبر 2020ء (370) لوگوں نے پڑھا
کوئٹہ میں تیسری بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کا افتتاح لیگ کے چیئر مین پرنس آغا عمر احمد زئی نے ایوب اسٹیڈیم کے اسکواش کورٹ پر کیا ۔ اس موقع پر بلوچستان اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر محمد ارشد ، سیکریٹری  کھیل عمران گچکی  دیگر منتظمین، آفیشلز اورکھلاڑی  بھی موجود  تھے۔ بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ میں حصے لینے والے چار غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے دو کا تعلق مصر اور دیگر دو کا امریکہ اور اسکاٹ لینڈ سے ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین بی آئی ایس ایل پرنس عمر احمد زئی نے کہا کہ اسکواش لیگ میں صوبائی حکومت ، پاکستان اسکواش فیڈریشن  اور بلوچستان اسکواش ایسوسی ایشن کا تعاون حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے بلوچستان کے خلاف ہمیشہ منفی پروپیگنڈہ کیا جاتا رہا ہے ۔ اسکواش لیگ سے بلوچستان کا ملک  اور دنیا بھر میں ایک مثبت تاثر ابھرے گا ۔ اس سے معلوم ہوگا کہ بلوچستان بھی اسی طرح سے پر امن ہے جس طرح ملک کے دیگر صوبے پر امن ہیں ۔ اور کوئٹہ بھی اسی طرح سے پر امن ہے۔ اس سے قبل اسکواش لیگ کی شرٹس کی رونمائی کی گئی اور کھلاڑیوں میں تقسیم بھی کی گئی ۔ لیگ کے پہلے روز دو میچ کھیلے گئے ۔ ناصر اقبال نے اسرار احمد کو تین صفر سے آوٗٹ کلاس کیا۔ جبکہ خواتین کے میچ میں آمنہ فیاض نے زینب خان کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔
  • انتظامیہ
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now