Javed
اتوار , 11 اکتوبر 2020ء
(390) لوگوں نے پڑھا
ڈیرہ مراد جمالی کے قریب کوٹ مینگل میں وزیراعلی بلوچستان کے فنڈز سے گرلز مڈل سکول 1کروڑ روپے سے تعمیر ہونے والے کام کو ٹھکیدار نے ادھورا چھوڑ دیا۔ بی اینڈ آر بلڈنگ کے افسران کی مہربانی سے کام مکمل کرنے سے پہلے پورا بل ادا کردیاگیا باتھ روم نکاسی آب اور پانی کی لائن ڈالی گئی اور نہ ہی پانی کی موٹر لگائی گئی۔ متعدد کام ادھوارا ہے۔ وزیراعلی تعلیمی اداروں میں کروڑوں روپے خرچ کرکے طلباء طالبات کو واش روم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ لیکن ما تحت سرکاری عملہ وزیر اعلی کے کام میں رکاوٹ بن گیا۔ نصیرآباد میں متعلقہ افسران اور ٹھکیداروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے عمارت کے اندر فرش کے لیے ٹائل بھی کہیں ہے تو کہیں نہیں۔ کوٹ مینگل کی طالبات نے سیکریڑی مواصلات تعمیرات کمشنر نصیرآباد ڈویژن ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ادھورے سکول کے کام کو مکمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔