منگل , 21 جولائی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ کوئٹہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

پیر علیزئی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے غفار خان ہدہ والا کی ہلاکت معمہ بن گئی دو روزہ اسپیشل اسپورٹس فیسٹول بائی پاس روڈ پرانجمن ٹیسٹی فالودہ کا افتتاح گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کیخلاف مہم جاری تازہ ترین خبریں

بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ، فرحان زمان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح

بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ، فرحان زمان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح
Javed جمعرات , 26 نومبر 2020ء (592) لوگوں نے پڑھا
 کوئٹہ میں تیسری بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کا آغاز ہوگیا۔ لیگ میں ملکی اورغیرملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ایونٹ  کے دوسرے روز متعدد میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ فرحان زمان نے مجتبی علی شاہ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے کامیابی سمیٹی۔ فرحان کو پہلے دو گیم میں نو گیارہ اور چار گیارہ سے ناکامی ہوئی لیکن بقیہ تین  گیم میں انہوں نے زبردست فائیٹ بیک کیا اور فاتح بنے۔ فرحان زمان آخری تین گیمز میں گیارہ چھ،  گیارہ سات اور گیارہ پانچ سے جیت کے حق دار بنے۔ فائزہ ظفر نے نورینہ شمس کو تین صفر سے آوٗٹ کلاس کردیا۔ آمنہ مصطفی نے نمرہ عقیل کو تین دو سے شکست دی ۔ وقاص محبوب نے محمد بلال کو تین ایک سے مات دی۔ نورالہدی نے نورالعین اعجاز کو تین ایک گیم سے زیر کیا ۔ مقدس اشرف نے زہرہ جمعہ خان کو یکطرفہ مقابلے میں  تین صفر سے  ہرایا ۔  دانش اطلس نے نوید رحمن کو بآسانی پچھاڑ دیا۔ دانش کی جیت کا اسکور گیارہ صفر، گیارہ تین اور گیارہ تین  رہا۔ عاصم خان نے نور زمان کو دلچسپ مقابلے بعد تین دو گیم سے شکست دے دی۔ ، مقابلے 29 نومبر تک جاری رہیں گے۔ کوئٹہ میں انٹرنیشنل اسکواش لیگ چیمپئن شپ کا میلہ سج گیا، ایونٹ میں 32 ملکی اور  4 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جن میں 16 خواتین اور 16 مرد شامل ہیں۔ انٹرنیشنل اسکواش لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے کرونا وائرس کی وباء کے باوجود ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ منتظمین کہتے ہیں کوئٹہ میں اسکواش لیگ کے انعقاد کا مقصد بین الاقومی سطح پر پاکستان بالخصوص بلوچستان کے بارے میں مثبت تاثر کو فروغ دینا ہے۔ بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ میں مصر کے دو جبکہ امریکا اور اسکاٹ لینڈ  کا ایک ایک کھلاڑی شریک ہے۔ ایونٹ 29 نومبر تک جاری رہے گا۔ 
  • انتظامیہ
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now