Junaid
جمعہ , 20 نومبر 2020ء
(349) لوگوں نے پڑھا
اپر دیر کے علاقے میں کارودرہ سڑک میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل کے استعمال اور غیر معیاری سڑک تعمیر کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ اس غیر معیاری سڑک کی تیاری کی 15 دنوں میں تحقیقات نہ ہوئیں تو علاقے کے ہزاروں افراد سی اینڈ ڈبلیو ایکسین آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ پہلے تو اس علاقے میں کافی عرصے تک کچی سڑک تھی انتہائی مطالبے پر اب جب سڑک بنائی گئی تو وہ بھی غیر معیاری اور ناقص، اس طرح کا لولی پاپ قبول نہیں کیا جائیگا۔