جمعرات , 22 جنوری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ کے پشاور کیمپس کے سنگ بنیاد کی تقریب نواں شہر کے شہید شعیب علی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کتابوں کے شوقین حضرات کیلئے شاندار موقع، بیش قیمت کتابیں اپنی مرضی کے دام میں صحافی شاکر اللہ مزدوری کرنے پر کیوں مجبور ہوئے؟ پشاور میں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کی قیمتیں متعین تازہ ترین خبریں

پشاور ٹریفک پولیس کو گاڑیوں سے زیبرا کراسنگ پر عمل درآمد کروانے کا چیلنج

پشاور ٹریفک پولیس کو گاڑیوں سے زیبرا کراسنگ پر عمل درآمد کروانے کا چیلنج
Junaid پیر , 09 نومبر 2020ء (479) لوگوں نے پڑھا
چیلنج خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس نے اپنے ذمے لیا ہے۔ ٹریفک نظام میں بہتری لانے اور انسانی جانیں بچانے کی خاطر سٹی ٹریفک پولیس نے شہر میں مختلف جگہوں پر پیدل چلنے والوں کے لیے مصروف سڑکوں پر نئی سفید و سیاہ لکیریں کھینچ دی ہیں۔ اس مقصد کی خاطر ٹریفک اہلکار ہر زیبرا کراسنگ پر گاڑیوں کو روک کر انہیں ان لکیروں کی اہمیت سمجھا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈرائیورز کو روڈ لین لائن ڈسپلن، سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے بھی آگاہی دی جا رہی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کی مختلف شاہراہوں پر زیبرا کراسنگ فعال کر دی گئی ہیں جن میں شامی چوک، آرٹلری چوک، میچنی چوک، سورے پل چوک، ڈیفنس کراس، کلب چوک، پولیس لائن چوک اور باغ ناران چوک زیبرا کراسنگ شامل ہیں۔ یہ عمل پشاور ٹریفک پولیس کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا کہ وہ گاڑیوں والوں سے زیبرا کراسنگ کی پابندی کروائیں کیونکہ پاکستان جیسے ملک میں جہاں گاڑیوں سے سگنلز پر عمل درآمد کروانا مشکل ہوتا ہے وہاں زیبرا کراسنگ پر پیدل چلنے والوں کیلئے کیا وہ گاڑیوں کو روکیں گے؟
  • پولیس
  • ٹریفک
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now