جمعہ , 07 اگست 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ کے پشاور کیمپس کے سنگ بنیاد کی تقریب نواں شہر کے شہید شعیب علی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کتابوں کے شوقین حضرات کیلئے شاندار موقع، بیش قیمت کتابیں اپنی مرضی کے دام میں صحافی شاکر اللہ مزدوری کرنے پر کیوں مجبور ہوئے؟ پشاور میں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کی قیمتیں متعین تازہ ترین خبریں

پشاور کا ہوٹل: جہاں مزدوروں کو ہر طرح کا کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے

پشاور کا ہوٹل: جہاں مزدوروں کو ہر طرح کا کھانا  مفت فراہم کیا جاتا ہے
Junaid بدھ , 11 نومبر 2020ء (590) لوگوں نے پڑھا
یقینی طور پر آج کے دور میں بھی ان لوگوں کی کمی نہیں ہے جو خدمت کو اپنا شعار سمجھتے ہیں جہاں سوسائٹی میں نیکی مفقود ہوکر رہ گئی ہو وہاں نیکی کرنے والے کسی بھی طرح سے فرشتوں سے کم نہیں ہوتے۔ پشاور فوارہ چوک پر واقع ندیم ہوٹل غریبوں اور کم آمدنی والے مزدوروں کیلئے مفت کھانا کئی سالوں سے فراہم کررہا ہے۔ ندیم ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کے نام سے موجود ہوٹل میں روزانہ ایک بجے سے لوگوں کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے اور ہر قسم کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ یہاں آنے والوں کو کہنا تھا کہ ہم کئی عرصے سے یہاں آکر کھانا کھاتے ہیں اور اپنی مرضی سے جو کھانا چاہیں وہی کھانا ہمیں فراہم کیا جاتا ہے۔ کھانے کے بعد ٹھنڈے مشروبات سے مزدوروں کی تواضع بھی کی جاتی ہے۔ کھانا کھانے والے کھانے کے بعد انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ اور ہوٹل مالک کے شکرگزار ہوتے ہیں۔ ہوٹل انتظامیہ کی خاص بات کہ وہ میڈیا پر نہیں آنا چاہتی ان کا کہنا تھا کہ یہ نیکی خالصتاٌ اللہ کی رضا کیلئے کی جاتی ہے اور ہم نہیں چاہتے کی اس جذبے میں کسی قسم کا شائبہ آئے۔ ہوٹل انتظامیہ کا یہ عمل قابل مثال ہے معاشرے کے دوسرے لوگوں کیلئے بھی وہ ایک ایسا فلاحی معاشرہ قائم کرنے کی جانب قدم بڑھائیں جہاں لوگوں کی عزت و وقار میں کمی لائے بغیر ان کی مدد کی جائے۔   
  • لوگ
  • مفاد عامہ
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now