جمعرات , 10 جولائی 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ کے پشاور کیمپس کے سنگ بنیاد کی تقریب نواں شہر کے شہید شعیب علی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کتابوں کے شوقین حضرات کیلئے شاندار موقع، بیش قیمت کتابیں اپنی مرضی کے دام میں صحافی شاکر اللہ مزدوری کرنے پر کیوں مجبور ہوئے؟ پشاور میں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کی قیمتیں متعین تازہ ترین خبریں

حویلیاں طیارہ حادثے کی تحقیقات 4 سال بعد مکمل، افسوسناک انکشافات

حویلیاں طیارہ حادثے کی تحقیقات 4 سال بعد مکمل،  افسوسناک انکشافات
Junaid جمعرات , 19 نومبر 2020ء (392) لوگوں نے پڑھا
حویلیاں طیارے حادثے کی تحقیقات 4 سال بعد مکمل کرلی گئیں، رپورٹ میں افسوسناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔ طیارہ حادثے کے پیچھے پی آئی اے انجینئرنگ کی مبینہ غفلت سامنے آگئی، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثے کے شکار طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا تھا اور دوسرے کا بلیڈ ٹوٹا ہوا تھا، طیارے کے انجن کو 10 ہزار گھنٹے مکمل ہونے پر اوور ہال نہیں کیا گیا، رپورٹ کے مطابق اے ٹی آر طیارے کے انجن کا بلیڈ پشاور سے چترال جاتے ہوئے ٹوٹا جبکہ اسی ٹوٹے انجن بلیڈ کیساتھ طیارے کو اسلام آباد روانہ کردیا گیا، پرواز پی کے 661 چترال سے اسلام آباد جارہی تھی کہ اس کے ساتھ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں نامی گرامی نعت خوان جنید جمشید سمیت 47 افراد نے اپنی جان جان آفریں کے سپرد کی تھی ۔ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوران پرواز انجن بلیڈ، پن کے ٹوٹنے سے پنکھے کی رفتار کم ہوئی، پروپیلر کی رفتار کم ہونے سے اس کا الیکٹرانک پینل خراب ہوگیا تھا، رپورٹ کے مطابق طیارہ اڑانے والے پائلٹ نے اس سے پہلے ایسی خرابی نہیں دیکھی تھی جبکہ طیارے کی آخری مینٹینس کینیڈا میں ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ 7 دسمبر 2016 کو یہ طیارہ حادثہ پیش آیا تھا۔
  • حویلیاں
  • کارروائی
  • جُرم و سزا
  • بچے اور کنبے
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now