Junaid
منگل , 08 دسمبر 2020ء
(556) لوگوں نے پڑھا
پشاور کے علاقے پیر بالا میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے نوجوان عرب علی قابل قدر کاوش کررہا ہے۔ نوجوان کو لوگ کی جانب سے بھی خوب داد مل رہی ہے۔ نوجوان اپنے آٹو رکشے میں روزانہ 100 لڑکیوں کو مفت اسکول سے گھر اور گھر سے اسکول تک لاتا ہے۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ یہ خدمت اس وجہ سے ادا کررہا ہے کہ اس کی 5 بہنیں مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکیں تو اب وہ چاہتا ہے دوسروں کی بہن بیٹیوں کو تعلیم کے حصول کیلئے ان کو کچھ سہولت فراہم کروں تاکہ وہ تعلیم یافتہ ہوکر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ روزانہ 3 گھنٹے نوجوان طالبات کیلئے یہ خدمت انجام دیتاہے اس سلسلے میں پہلے وہ صبح 7 بجے سے 8:30 تک یہ کام کرتا ہے اور دوپہر میں 1:15 بجے سے لے کر 3 بجے تک وہ یہ کام سرانجام دیتا ہے۔ اس کی خواہش ہے کہ لڑکیاں صرف اس وجہ سے تعلیم سے محروم نا رہ جائیں کہ ان کے والدین ان کے آمدورفت کے خرچے برداشت نہیں کرسکتے۔ وارسک روڈ پر ایک ورکشاپ میں کام کرنے والے انعام اللہ کا کہنا تھا کہ مقامی آبادی عرب شاہ کی لڑکیوں کی تعلیم کے سلسلے میں اس کے عمل کی قدر کرتی ہے۔ 2007 سے لے کر 2015 تک طالبان کی جانب سے پیدا کئے گئے مصائب کے بعد لڑکیوں کو تعلیم کے حصول کے سلسلے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا لیکن اب حالات بہت بہتر ہیں اور عرب شاہ بھی ان حالات کو مذید بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔