Javed
پیر , 02 نومبر 2020ء
(444) لوگوں نے پڑھا
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات گلگت بلتستان نے ٹرافی ھنٹنگ سال 2020-21 کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں جنگلی جانوروں کے لائسنس کی نیلامی کروائی۔ نیلامی میں ملکی و غیر ملکی شکاریوں کیلئے رجسٹرڈ آوٹ فٹرز نے حصہ لیا اور مزکورہ جانوروں کے پرمٹس کے حصول کےلئے بولی لگائی۔شکار کیلئے جاری لائسنسس میں بالترتیب مارخور، آئی بیکس، اور بلیو شیپ، شامل ہیں۔مارخور کے شکار کیلئے کل 4 عدد پرمٹس رکھے گئے تھے جن میں سے سب سے بڑی بولی دی اور 62 ہزارامریکی ڈالر کی تھلیچی کیلئے شکار سفاری نامی کمپنی نے لائسنس حاصل کیا جبکہ تین پرمٹس 61500 امریکی ڈالرز میں ہمالین نیچر ٹورز نامی کمپنی کو فروخت کئے گئے۔ اسی طرح بلیو شیپ کیلئے کل 18 لائسنس رکھے گئے تھے جن میں سے 8 ملکی و 12 غیر ملکی شکاریوں کیلئے رکھے گئے تھے۔ ہمالین نیچر ٹور نامی کمپنی نے مزکورہ جانور کیلئے سب سے بڑے ریٹ پر 6700 امریکی ڈالرز میں ایک پرمٹ حاصل کیا جبکہ مقامی شکار کیلئے 47500 روپے میں ایک پرمٹ فروخت ہوا۔ آئی بیکس کیلئے کل 150 پرمٹس رکھے گئے تھے زوم ہنٹنگ نامی کمپنی نے قراقرم ولیج آرگنائزیشن میں شکار کیلئے 3600 امریکی ڈالرز میں پرمٹ حاصل کیا جبکہ ملکی شکار کیلئے دس لاکھ پندرہ ھزار روپے اور مقامی طور پر ایکھ لاکھ اکیانوے ھزار روپے میں فروت ہو کر اختتام پزیر ہوا۔