Javed
جمعہ , 25 ستمبر 2020ء
(358) لوگوں نے پڑھا
فرزند گلگت بلتستان وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان نائب صدر ایف پی سی سی آئی و ایڈیٹر انچیف روزنامہ رھبر گلگت بلتستان محمد علی قائد کو آٹھویں ایف پی سی سی آئی ایوارڈ تقسیم کی تقریب میں گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے بننے والی صورت حال کے موقع پر علاقے میں اپنی بساط سے بڑھ کر خدمات سرانجام دینے کے اعتراف میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان عارف علوی نے ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ محمد علی قائد کی خدمات معاشرے میں دکھی انسانیت کے لیے ایک زندہ مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ محمد علی قائد کی جدوجہد گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے مدد گار ثابت ہوگی۔